اسلام آباد( نیو زرپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے نے کہا ہے کہ اسلام آ باد میں واٹر سپلائی ‘ ڈرینج اورسیوریج کے مسائل حل کرنے کیلئے اسلام آ باد واٹر مینجمنٹ ونگ کے نام سے نیا ادارہ قائم کردیاگیا ہے۔ وفاقی کا بینہ نے یہ شعبے ایم سی آئی سے سی ڈی اے کو منتقل کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایف نائن پارک میں سفاری پارک قائم کیا جا ئے گا۔ اس کیلئے جلد ہی اشتہار دیا جا ئے گا۔ کری میںڈی ایچ اے کے اشتراک سے سی ڈی اے نے ہاؤسنگ پراجیکٹپر کام شروع کردیا ہے۔ یہ جوائنٹوینچر معاہدہ شفاف انداز میںکابینہ کی منظوری سے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آ باد کی ماڈل جیل کی تعمیر کاپراجیکٹاب پی ڈبلیو ڈی سے سی ڈی اے نے لے لیا ہے۔ اس کا فیز ون 31دسمبر تک مکمل کرلیا جا ئےگا۔ سیکٹر سی چو دہ کو جلد ہی اوپن کردیا جا ئے گا اس میںاوورسیز پاکستانیوں کو تر جیحدی جا ئے گی۔انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے ملازمین کو ہیلتھ ا نشورنس کا رڈ جاری کئے جائیںگے۔بزنس سہولت مرکز قائم کیا جا ئے گا اور سی ڈی اے ملازمین کے خلاف زیر التوا انکوائریوں کو جلد مکمل کیا جا ئے گا۔