راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)ایپکا نے مہنگائی اور مطالبات کی عدم منظوری کے خلاف راولپنڈی سمیت پنجاب بھرمیں قلم چھوڑ ہڑتال کی اور احتجاج کیا۔ ایپکا ملازمین نے ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کے باہر مری روڈ پر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ ایپکا کے صوبائی صدر چوہدری مبشر احمد نے کہا کہ لیو انکیشمنٹ میں ظالمانہ ترمیم کو ڈیڑھ سال سے زائد گزر چکا لیکن حکومت وعدہ کے باوجود خاموش ہے ۔