اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) انسداد پولیو مہم کے چوتھے روز بھی وفاقی دارالحکومت میں 713والدین نے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے سے انکار کردیا۔ ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں اعدادوشمار اور پولیو ورکرز کی سیکورٹی کا جائزہ لیا گیا ۔ اس موقع پربتایا گیا قطرے پلانے کا یومیہ 93 فیصد ہدف حاصل ہوا، 713 انکاری کیسز کو موقع پر قائل کرتے ہوئے قطرے پلائے گئے۔