• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صفائی نظام کی آؤٹ سورسنگ میں شفافیت برقرار رکھی جائے، وزیر بلدیات

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے )راولپنڈی ڈویژن میں صفائی نظام کی نجکاری (آؤٹ سورسنگ)کے عمل کو تیز کرکے مکمل کرنے کیلئے اعلی سطح پر اجلاسوں نےزورپکڑ لیا ۔ذرائع کے مطابق صاف ستھرا پنجاب کے نام پر کوڑا ٹیکس کےنفاذ کے ساتھ ساتھ کوڑے سے انرجی بنانے کے لئے ابتدائی طور پر گوجرانوالہ اور فیصل آباد ڈویژن میں پلانٹس لگانے کا بھی منصوبہ ہے۔ صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس میں راولپنڈی کے انتظامی افسران نے بذ ریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سمیت صوبے کی دیگر ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی آؤٹ سورسنگ کو حتمی شکل دینا اور اس منصوبے کے جلد آغاز کے لئے طریقہ کار وضع کرنا تھا۔ وزیر بلدیاتنے ہدایت کی کہ آؤٹ سورسنگ کے مراحل کو شفافیت اور معیار کی یقینی فراہمی کے ساتھ جلد مکمل کیا جائے۔راولپنڈی ڈویژن کی22میں سے17تحصیلوں میں صفائی کا نظام آوٹ سورس ہوچکا ہے۔اس وقت راولپنڈی ڈویژن کی موجودہ ہیومن ریسورس 2818 ہے جس میں مزید 7408 کی اضافی ضرورت ہے۔
اسلام آباد سے مزید