اسلام آباد ( خصوصی نمائندہ ) مرکزی سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے وفد کے ہمراہ اہم ملاقات کی اور گلگت بلتستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے مختلف امور پر حکومت کی جانب سے فوری اقدامات کو سراہتے ہوئےملک کے پرامن اور خوبصورت ترین خطے میں اتحاد و محبت کی فضاء کو برقرار رکھنے پر بھی زور دیا۔ملاقات میں نو منتخب صوبائی صدر گلگت بلتستان علامہ شیخ مرزا علی، محمد علی ، زاہد علی آخونزادہ و دیگر بھی موجود تھے۔