راولپنڈی (آصف شاہ، خبر نگار خصوصی )ڈائریکٹر جنرل ایم ایل اینڈ سی میجر جنرل عرفان ملک نےراولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقہ صدر میں واقع قدیمی کامران مارکیٹ کی دوبارہ ابتدائی شکل میں بحالی کیلئے تزین و آرائش کے احکامات جاری کر دیئے۔ کنٹونمنٹ بورڈ ذرائع کے مطابق انگریز دور میں صدر کے علاقہ کامران مارکیٹ میں گوشت مارکیٹ قائم کی گئی تھی جو وقت کے ساتھ ساتھ خستہ حالی کا شکار ہو گئی جس پر ڈائریکٹر جنرل کنٹونمنٹ بورڈز اینڈ ملٹری لینڈز نے نوٹس لیتے ہوئے دوبارہ اس کو پرانی شکل میں بحال کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ادھر ڈائریکٹر جنرل ایم ایل اینڈ سی کی کاوشوں کے باعث صدر کے علاقہ میں انڈر گراؤنڈ کیبلنگ کا کام بھی آخری مراحل میں ہے۔