اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمدعلی رندھاوا نے سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اسلام آباد میں کرکٹ کے فروغ اور گراؤنڈز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد کے کرکٹ گراؤنڈز کو انٹرنیشنل معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا۔ اس ضمن میں سی ای او لاہور قلندرز رانا عاطف نے بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ایف نائن پارک کرکٹ گراؤنڈ میں ہائی پرفارمنس سینٹرز قائم کیا جائے گا۔