راولپنڈی (نمائندہ جنگ) راولپنڈی کی سیشن عدالت نے دوہرے قتل کیس کے دو ملزمان کو دو دو بار عمر قید سنا دی۔ تھانہ چکری میں 2022میں جاوید اور عتیق کے خلاف درج کیس کے مطابق ملزمان نے زمین کے تنازع پر فائرنگ کر کے لال خان اور احمد نواز کو قتل جبکہ 3 افراد کو زخمی کر دیا تھا۔ عدالت نے جاوید اور محمد عتیق کو قتل کے جرم میں دو دو بار عمر قید پانچ پانچ لاکھ روپے ہرجانہ اور جاوید کو اقدام قتل کے جرم میں دس سال قید پانچ لاکھ روپے جرمانہ اور ضرر کے جرم میں 10 سال قید کے ساتھ دیت بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے محمد عتیق کو ضرر کے جرم میں 20 ہزار روپے دامان کی سزا سنائی۔