اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) خود کو ایس پی یو کا اہلکار ظاہر کرنے والا باوردی شخص اسلام آباد پولیس کے روٹ ہیڈکوارٹرز سے کرکٹ میچ روٹ کے لئے ایس ایم جی گن اور بلٹ پروف جیکٹ لے کر چلتا بنا۔ انچارج سکیورٹی ڈویژن شیر محمد کی مدعیت میں دلاور نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حالیہ بینک ڈکیتیوں میں یہی گن استعمال ہوئی۔