• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نسٹ کانووکیشن ویک کا آغاز،4068 گریجویٹس کو کا اسناد دی جائینگی

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے ) نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)کا سالانہ کانووکیشن ویک 2024جمعرات کو شروع ہو گیا۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے افتتاح کیا۔ انہوں نے طلبہ کو میڈلز بھی دیئے۔کانووکیشن کی تقریبات ہفتہ بھر جاری رہیں گی جس کے دوران نسٹ کے تمام سکولوں سے مختلف شعبوں کے امتحانات میں کامیا ب ہونے والے 4068 گریجویٹس کو کا اسناد دی جائیں گی۔وفاقی وزیر نے گریجویٹس کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی صر ف ذ اتی مقاصد کی تکمیل کا نام نہیں بلکہ حقیقی کامیابی قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے میں ہے۔ ریکٹرنسٹ لیفٹیننٹ جنرل (ر ) انجینئر جاوید محمود بخاری نے کہا کہ یہ دن نسٹ اور گریجویٹس دونوں کے لئے اہم ہے۔نسٹ ملٹری کالج آف سگنلز کا 31 واں کانووکیشن بھی ہوا جس میں چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیرافسر مہمان خصوصی تھے، کانووکیشن کے دوران 300 سے زائد گریجویٹس کو ڈگریاں دی گئیں۔
اسلام آباد سے مزید