اسلام آباد(جنگ نیوز)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ کبھی کبھی سپریم کورٹ کے ایک جملہ لکھنے سے کیسز18، 18سال چلتے رہتے ہیں۔ سپریم کورٹ متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت جاری کرے،وکیل کی استدعا،حکم میں ایسا کچھ نہیں لکھیں گےجس سے دوبارہ سول کورٹ میں کیس شروع ہو جائے،سپریم کورٹ میں زمین تنازعہ کیس کی سماعت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ تحریری حکم میں ہمیں متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دے۔ سماعت کے دوران کیسز کو طویل عرصہ لگنے سے متعلق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف ایک اپیل سن رہا تھا، وکیل نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت جاری کرے۔