لاہور(خصوصی نمائندہ،خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے لاہور سمیت آٹھ ڈویژنوں میں صفائی خدمات کی آؤٹ سورسنگ کے ماڈل کی مؤثر نگرانی کیلئے متعلقہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت پہلی بار شہروں اور دیہات میں صفائی کی یکساں خدمات ماہ رواں میں آپریشنل ہو جائیں گی۔