• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پولیس میں نئے بھرتی ہونیوالے ڈی ایس پیز کے 35رکنی وفد کا سول سیکرٹریٹ کا مطالعاتی دورہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) سندھ پولیس میں نئے بھرتی ہونے والے ڈی ایس پیز کے 35 رکنی وفد نے سول سیکرٹریٹ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا۔ وفد میں سات خواتین پولیس افسران بھی شامل تھیں۔اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب افتخار علی سہو نے وفد کو پنجاب کے گورننس ماڈل، ترقیاتی منصوبوں اور گزشتہ ڈھائی سال کے دوران متعارف کرائی جانے والی اصلاحات اور اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد کو سرکاری امور کی آٹومیشن، ڈیجیٹلائزیشن اور ای فائلنگ سسٹم کے ذریعے سرکاری فائلوں کے نظام کو پیپر لیس بنانے کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔
لاہور سے مزید