• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی انتخابات،پیپلز پارٹی لاہور نےامیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر نے کہا ہے کہ پارٹی نے لاہور کے تمام ٹاؤنز میں میئر، ڈپٹی میئر، یونین کونسل چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز کے عہدوں کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ پارٹی میں شمولیت یا انتخابی اتحاد کے خواہش مند افراد بھی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ درخواست فارم پیپلز پارٹی لاہور کے دفتر16-J/2 جوہر ٹاؤن سے حاصل کیے جا سکتے ہیں، جبکہ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اکتوبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔
لاہور سے مزید