• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا بھارت میں اوور 50 کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

لاہور (نیوزرپورٹر) پاکستان نے بھارت میں شیڈول اوور 50کرکٹ ورلڈ کپ 2027میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اوور 50کرکٹ ورلڈ کپ 23جنوری سے 7فروری 2027تک حیدرآباد دکن میں شیڈول ہے جس کے لیے پاکستان کی اوور 50کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے حکومتی اجازت نہیں مل سکی۔ پاکستان نے 2025میں سری لنکا میں ہونے والا اوور50کرکٹ ورلڈ کپ جیتا تھا اور پاکستان کو دفاعی چیمپئن کی حیثیت سے بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں شرکت کرنی تھی۔ اس حوالے سے چیئرمین پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن فواد اعجازخان کا کہنا ہے کہ بھارتی ویٹرنز کرکٹ حکام نے پاکستانی ٹیم کو ویزوں اور اعلیٰ سطح کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی تھی۔
لاہور سے مزید