• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریئر ایڈمرل خیبر زمان نے کمانڈر پاکستان فلیٹ کی کمان سنبھال لی

لاہور ( جنرل رپورٹر ) ریئر ایڈمرل خیبر زمان نے فلیٹ ہیڈکوارٹرز، کراچی میں منعقدہ تبدیلیِ کمان کی تقریب کے دوران کمانڈر پاکستان فلیٹ کی کمان سنبھال لی۔ریئر ایڈمرل خیبر زمان ایئر وار کالج، کراچی، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد اور نیول پوسٹ گریجویٹ کالج، امریکہ کے فارغ التحصیل ہیں۔ ایڈمرل کو اپنے شاندار بحری کیریئر کے دوران مختلف کمانڈ اور اسٹاف عہدوں پر خدمات انجام دینے کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔
لاہور سے مزید