برسلز (نیوز ڈیسک) کاسمیٹک مصنوعات میں خطرناک اور ممنوع کیمیکل کا انکشاف ہواہے۔ یورپی کیمیکل ایجنسی نے انکشاف کیا ہے کہ اسے یورپ بھر میں فروخت ہونے والی سیکڑوں کاسمیٹک مصنوعات میں خطرناک اور ممنوع کیمیکل کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں۔ ہیلسنکی میں قائم ایجنسی نے 13یورپی ممالک میں تقریباً ساڑھے 4ہزار مصنوعات کا معائنہ کیا جس کے بعد پتا چلا کہ 6فیصد یا 285مصنوعات میں ایسے مادے شامل ہیں جن پر انتہائی مضر اثرات کی وجہ سے پابندی عائد ہے۔