لیڈز( زاہدانور مرزا) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کے گھر ڈکیتی کی واردات کرنے کے الزام میں پولیس نے نارتھ یارکشائر سے ایک شخص کو بین اسٹوکس کو گرفتار کر لیا ۔ ڈرم پولیس نےہونے والی چوری کے سلسلے میں 32سالہ شخص سے تفتیش کی ہے ۔برطانوی میڈیا کے مطابق گرفتار شخص کو انگلینڈ کے کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کے کاؤنٹی ڈرہم میں واقع گھر میں چوری کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ کپتان اسٹوکس کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی اور دو بچے چوری کے وقت گھر پر موجود تھے، انہوں نے کہا کہ ان کا او بی ای میڈل اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کرلی گئی ہیں ۔ڈرہم پولیس کے مطابق جمعرات کی رات شمالی یارکشائر سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ شخص کو چوری کے شبے میں گرفتار کیا گیا،تاہم تفتیش جاری ہونے کے دوران اسے ضمانت پر رہا کر دیا گیاواضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان چوری کے وقت ٹیسٹ میچ کے لئے پاکستان میں تھے۔