کراچی(اسٹاف رپورٹر)کومل خان کی قیادت میں کانکررز اتوار کو انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں زوفشان ایاز کی اسٹرائیکرز سے مقابلہ کرے گی۔ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو پانچ لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی جبکہ رنرز اپ ٹیم کو تین لاکھ روپے ملیں گے۔