• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیشن جج ہمایوں دلاور کیخلاف پروپیگنڈا؛ KP کے سرکاری افسروں کی ضمانتیں خارج

راولپنڈی (جنگ رپورٹر)اسلام آباد کی ماتحت عدالتوں نے ، توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے خلاف فیصلہ جاری کرنے والے ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور کے خلاف خیبر پختونخواء میں انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی ایف آئی آر کے اندراج متعلق سوشل میڈیا پرمبینہ جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے کے مقدمہ میں نامزد خیبرپختونخواء حکومت کے اہلکاروں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں خارج کردیں، بعد ازاں ایک افسر ملزم صدیق انجم نے دوبارہ عبوری ضمانت میں توثیق کروا لی جبکہ ملزم عمر صادق کوچار روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ،محمد افضل مجوکہ نے ہفتہ کے روز وزیراعلیٰ کے پی کے، کے معاون خصوصی برائے انسداد بدعنوانی بریگیڈیئر(ر)محمد مصدق عباسی،صدیق انجم اور عمر صدیق کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں کی سماعت کی تو دو مرتبہ انکے نام پکارنے کے باوجود ملزمان پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے ان کی درخواستیں عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کرنے کا حکم جاری کیا ،دوسری جانب ایف آئی اے اہلکاروں نے ایک اور ملزم واسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ عمر صادق کوسینئر سول جج محمد عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا اور سیشن جج ہمایوں دلاور کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈہ پر مبنی ویڈیو وائرل کرنے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے اس کا 7روز کا جسمانی ریمانڈ مانگا،تاہم ملزم روسٹرم پر آگیااور کہا کہ وہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایڈمن ) تعینات ہے اس نے کوئی ویڈیو وائرل نہیں کی ، مجھ سے کچھ رعایت مانگی جا رہی تھی،بات نہ ماننے پر مجھے بھی اس مقدمہ میں ملزم بنایا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید