’آرمی چیف کی 5 سالہ مدت انتظامی امر ہے، ذاتی طور پر اس کے حق میں نہیں‘
جمعیت علمائے اسلام ف (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے آرمی چیف کی مدت ملازمت 5 سال کرنے کو انتظامی معاملہ قرار دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ ذاتی طور پر اس کے حق میں نہیں ہوں، حالات خراب ہیں تو میرے اختیارات میں اضافہ کرو کی پالیسی درست نہیں ہے۔۔