• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ سرا کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے پر پہلی بار پیکا ایکٹ کے تحت 7 افراد کیخلاف مقدمات درج

پشاور(کرائم رپورٹر) پشاور پولیس نے خواجہ مشہور خواجہ سرا کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے پر تاریخ میں پہلی بار پیکا ایکٹ کے تحت سات افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے اور گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردئیے ۔معروف خواجہ سرا ماہین عرف ڈولفن نے تھانہ گلفت حسین شہید ( ہشت نگری ) پولیس کو بتایا کہ 2023ءمیں عمران سکنہ شب قدر نے اسے ایک پروگرام سے اٹھایا اور اپنے حجرے میاں کلے لے گیا اوروہاں عبداللہ ,شیرخان اوردیگر ساتھیوں کی مدد سے اسلحہ کی نوک پراس کی نازیبا ویڈیو بنائی اور اپنے اپنے موبائل میں محفوظ کر لی اس کے بعد عمران پانچ ماہ تک اسے بلیک میل کرکے اپنے حجرے بلاتااور اس پر تشدد کرکے اس کے ساتھ زیادتی کرتارہا اس کے بعد عمران نے اس سے بھتہ بھی مانگا تاہم جب اس نے مزید اس کے پاس جانے سے انکار کیا تو اس نے اپنے بھائی یاسین کی مدد سے اس کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل کر دی پولیس نے ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ ،اغوا،زیادتی اور تشدد کے مقدمات درج کرکے ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردئیے۔
پشاور سے مزید