• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتہ خرہ میں طالبعلم کے قتل کا معمہ حل ،ساتھی قاتل گرفتار

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ پشتہ خرہ پولیس نے میٹر ک کے طالب علم کے اندھے قتل کا کیس ٹریس کرتے ہوئے ملز م کو گرفتار کرلیا ،واقعات کے مطابق 21اکتوبر کو رنگ روڈ پر نامعلوم افراد نے وسیم کو قتل کیا تھا ،ڈی ایس پی پشتہ خرہ عمر خان آفریدی اور انچارج انوسٹی گیشن نصیر خان نے بتایا کہ مقتول کے والد نے پولیس کو بتایا کہ وسیم نے اپنے دوست شکیل کو کاروبار کے لئے ساٹھ ہزارروپے دئیے تھے انہوں نے شکیل کی تلاش شروع کی اور تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ وقوعہ کے روز شکیل مقتول کے ساتھ تھا پولیس نے گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے وسیم کے قتل کے الزام میں شکیل کو گرفتار کیا تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ،ملز م نے بتایا کہ وہ اسلحہ کا کاریگر ہے وسیم نے اسے اسلحہ کے پارٹس کے کاروبار کے لئے ساٹھ ہزار روپے دئیے تھے تاہم وہ مقروض تھا وہ پیسے اس نے وہاں لگا دئیے، اس کے بعد وسیم بار بار اس سے اپنی رقم کا مطالبہ کرتا تھا اس لئے وہ بہانے سے وسیم کو اپنے ساتھ رنگ روڈ لایا اوروہاں اسے قتل کرکے فرار ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا ۔
پشاور سے مزید