• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی اور قتل کے دو ملزموں کو سزائے موت، پانچ پانچ لاکھ ہرجانہ

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) راولپنڈی کی سیشن عدالت نے ڈکیتی اور قتل کے مقدمہ میں گرفتار دو ملزمان کو سزائے موت سنا دی۔ سزا پانے والے ملزمان عمر شہباز پر الزام تھا کہ انہوں نے رواں برس گنج منڈی کے علاقہ میں دوران ڈکیتی فائرنگ کر کے شہر ی کو قتل کر دیا تھا۔ جرم ثابت ہونے پر گزشتہ روز عدالت نے دونوں کو قتل کے جرم میں سزائے موت پانچ پانچ لاکھ روپے ہرجانہ جبکہ ڈکیتی کے الزام میں سات سات برس قید اور پچاس پچاس ہزار روپے جرمانہ اور لوٹا گیا سامان برآمد ہونے کے جرم میں تین تین سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
اسلام آباد سے مزید