لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ سکھ کمیونٹی کا پاکستان کے ساتھ رشتہ بہت مضبوط ہے, وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دیوالی کی تقریب میں اقلیتی برادری کے لیے خصوصی کارڈ کے اجراء کا اگلے سال سے کارڈ اور مینارٹی خاندانوں کی تعداد بڑھانے اور اقلیت و اکثریت کا فرق ختم کرنے کا اعلان کرکے اقلیتوں کے دل جیت لیے ہیں، وزیر اعلیٰ کے وژن کو فروغ دیا جائے گا۔سکھ کمیونٹی،میسحی برادری ہندو سمیت سب اقلیتں مل کر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہاراجہ رنجیت سنگھ کے جنم دن کے موقع پر مہاراجہ رنجیت سنگھ کے 244ویں جنم دن کا کیک کاٹنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرمسلم، سکھ کمیونٹی کے سرکردہ رہنماوں اور کرسچن برادری نے بھی انکا پر جوش استقبال کیا، سکھ رہنماؤں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور فلک شگاف نعرے لگائے۔صوبائی وزیر اقلیتی اموررمیش سنگھ اروڑہ نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو مہاراجہ رنجیت سِنگھ کی حویلی کی تزئین و آرائش 28جون تک مکمل کرنے کی ہدایت کی انہوں نے مہاراجہ رنجیت سنگھ کی خدمات کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ پہلی بار ہم مہاراجہ رنجیت سنگھ کے جنم دن کی تقریبات منا رہے ہیں اور تاریخ میں پہلی بار دیوالی کے موقع پر چیف منسٹر ہاؤس کو اقلیت کے لیے کھولا پٹی کمشنرنوید احمد نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ 9۔کروڑ روپے کی ثخمینہ لاگت سے حویلی کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا جائے گا اس ضمن میں وال سٹی لاہور اور محکمہ آرکیالوجی کے ماہرین کی زیر نگرانی تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ٹو رازم کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہے دُنیا کی تمام سکھ کمیونٹی سے کہوں گا کہ گوجرانوالہ پر امن ضلع ہے ہیاں سکھ کمیونٹی کی بہت سی تاریخی عمارتیں ہیں جن میں گردوارہ اروڑی صاحب،حویلی مہاراجہ رنجیت سنگھ،مہان سنگھ اور چرڑ سنگھ کی سمادھی بھی ہے ۔