• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ٹی کپیسٹی بلڈنگ کورس مکمل

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں دوسرے آئی ٹی کپیسٹی بلڈنگ کورس کی تکمیل کا انعقا د کیا گیا ۔پولیس لائن آئی ٹی سنٹر میں دو ہفتوں پرمشتمل دوسرے آئی ٹی کپیسٹی بلڈنگ کورس کا انعقاد ہواایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ نے کورس کے اختتام پر پولیس افسران میں تعریفی سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے14 روزہ کورس کی تکمیل پر پولیس افسران کا کورس ٹیسٹ بھی لیا گیا سب انسپکٹر شکیلہ یونس نے دوسرے آئی ٹی کورس میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ نے کہا کہ تمام پولیس افسران کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور تکنیکس کا علم ہونا ضروری ہے پولیس افسران و جوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے آئی ٹی کورس کروایاگیا۔14 روزہ کورس کیلئے تجربہ کار پولیس افسران نے ٹریننگ کروائی۔تمام ڈویعنز سے 04 خواتین پولیس افسران سمیت 18 پولیس افسران کو کورس کروایا گیا ۔کورس پولیس افسران نے کورس کروانے پر ایس پی ہیڈ کوارٹر احمدزنیر چیمہ اور کورس اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔
لاہور سے مزید