• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پاک فوج اور فرنٹیر کور تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد(ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) بلوچستان میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج اور فرنٹیر کور تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی .

پاک فوج اور فرنٹیر کور کے دستے 14 اکتوبر 2025ء تک صوبائی حکومت کی معاونت کیلئے موجود رہینگے، محکمہ داخلہ بلوچستان کی 15 اکتوبر 2024ء کی درخواست پر وفاقی حکومت نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ایک سال کیلئے پاکستان آرمی کے 31 یونٹس اور فرنٹیئر کور کے 107ونگز صوبہ بلوچستان میں تعینات کرنے کی اجازت دے دی ۔

 پاک فوج اور فرنٹیر کور کے دستے 14اکتوبر 2025ء تک صوبائی حکومت کی معاونت کیلئے موجود رہیں گے، یہ فیصلہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 245، ضابطہ فوجداری 1898 کے سیکشن 131-اے اور انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے سیکشن 4 اور 5 کے تحت کیا گیا ہے، ۔

اہم خبریں سے مزید