• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل، آج تیسری مرتبہ کمیٹی میں پیش کیا جائیگا

اسلام آباد (ساجد چوہدری )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے ملک میں انٹرنیٹ کی بندش یا سست روابط کی وجوہات اور ان مسائل کی وجہ سے روزانہ ہونے والے نقصان کے بارے میں بریفنگ مانگ لی ، حکومتی بل دی ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024(آج)جمعرات کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس میں تیسری مرتبہ زیرغور آئیگا، قائمہ کمیٹی نے لانگ ڈسٹنس انٹرنیشنل (ایل ڈی آئی) لائسنس کے اجرا سے متعلق موجودہ صورتحال پر بھی متعلقہ حکام سے بریفنگ مانگ لی ہے ، اجلاس میں ممبران کمیٹی کو ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) رجسٹریشن پربھی بریفنگ دی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید