اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد) چیئرمین ملک ریاض اور سی ای او احمد علی ریاض ملک کی ہدایت کے مطابق بحریہ ٹاؤن کراچی اور اسلام آباد میں ہر سال کی طرح سال 2025کا بھی شاندا ر ا ستقبال کیا گیا ڈانسنگ فاؤنٹین اورور لیز رشوز، میوزک کنسرٹ، اولڈ کراچی کی یا دتا زہ ، اسلام آباد میں آسمان رنگوں سے چمک اٹھا ۔کراچی اور اسلام آباد میں بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنی فیملیز کے ساتھ شرکت کی اور سال نو کو خوش آمدید کہا۔ بحریہ ٹاؤن میں ہر عمر اور مزاج کے افراد کے مطابق تفریحات کا انتظام کیا گیا۔ سال نو کا سے بڑا جشن بحریہ ڈانسنگ فاؤنٹن پر منعقد کیا گیا جہاں عوام کے لیے میوزک کنسرٹ کے ساتھ ساتھ اسپیشل ڈانسنگ فاؤنٹن اور لیز رشوز اور زبر دست آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس نے دیکھنے والوں کو محظوظ کیا۔ دوسری جانب بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں بھی کھانوں کے اسٹالز ، پیٹ شوز ، لائیوسنگنگ شوز اس اہم موقع پر بحریہ ٹاؤن، کراچی کی عوام کے لیے ایک تحفہ بھی لایا۔ اولڈ کراچی کی یاد گار گھوڑا گاڑی کی سواری ۔ بارس بگی رائڈ کے آغاز کا مقصد نئی نسل کو اس تفریح سے متعارف کروانا ہے جو آج کے دور میں عام دستیاب نہیں ۔ ہارس بگی رائڈ کی افتتاحی تقریب میں شریک ہونے والوں نے بحریہ ٹاؤن کراچی بحریہ ڈانسنگ فاؤنٹن کے علاوہ ڈینز و پر لائیومیوزک، اینیمل اور ٹاک شو، فیس پینٹنگ کوئز کمپٹیشن میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔ پارک میں کرپچرکارنیول ، فیس پینٹنگ اور بچوں کے لیے میجک شو کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔ کارنیول پر بھی عوام کی زبر دست گھما گھی دیکھی گئی جہاں کتھک کلاسیکل ڈانس اورآرکسٹرا، انٹرو مثل پر فارمنس اور لائیو میوزک سے لوگ لطف اندوز ہوئے ۔بحریہ ٹاؤن کراچی کے رہائشیوں کے ساتھ ساتھ کراچی سے آنیوالے گھرانوں نے بحریہ ٹاؤن کراچی کی مینجمنٹ کا اتنے شاندا را انتظامات پر شکر یہ ادا کیا اور عوام کو مثبت اور خوشیوں بھرے لمحات دینے پر اظہار تشکر کیا۔