• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب، حج پالیسی کی منظوری دی جا ئیگی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج برو ز پیر اڑھائی بجے دن طلب کیا گیا ہے۔ 

اجلاس کیلئے 16نکاتی ایجنڈا جاری کر دیاگیا ،کابینہ حج پالیسی 2025کی منظوری دے گی وزارت داخلہ اسلام آ باد سنٹرل بزنس ڈسٹر کٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی سمری پیش کرے گی چیئر مین این آئی آرسی تقرری،جموں وکشمیر سٹیٹ پراپرٹی بجٹ 2024۔25کی منظوری دی جا ئیگی 

اس سے قبل وزیراعظم کی اجازت کے بعد حج پالیسی کی سرکولیشن کے ذریعے وفاقی کابینہ سے منظوری لینے کا عمل شروع کیا گیا تھا تاہم وفاقی وزیر احد چیمہ نےسرکولیشن کےذریعے حج پالیسی کی مخالفت کی جس کے بعد حج پالیسی کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری کا فیصلہ واپس لیا گیا، وزارت مذہبی امور نےحج پالیسی منظوری کے لیے دوبارہ وفاقی کابینہ کو بھیجوائی ہے.

سرکاری حج پیکج 10لاکھ 65ہزار سے10لاکھ75ہزارکےدرمیان رکھنے کی تجویز ہے،حج کو ٹہ کے مطابق پاکستان سے ایک لاکھ 79ہزار 210عازمین حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے-

ذرائع کے مطابق حج کوٹہ گو رنمنٹ اور پرائیویٹ حج سکیم میں50فیصد کے تناسب سےتقسیم ہوگا،حج پالسی میں سپانسر شپ سکیم بھی تجویز کی گئی ہے

گورنمنٹ سکیم کے تحت سپانسر شپ کا کوٹہ 5ہزار اورپرائیویٹ اسکیم کےتحت کوٹہ 25 ہزار مختص کرنے کی تجویز ہےجبکہ نئی حج پالیسی میں ایک ہزارکوٹہ ہارڈشپ کیلئے رکھنے کی تجویز ہے،پالیسی میں300کاکوٹہ ای او بی آئی کےتحت رجسٹرڈ کم آمدنی والےمزدوروں کیلئے تجویز کیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید