کراچی ( ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ”جرگہ“کے آغاز میں میزبان سلیم صافی نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے صدارتی انتخابات میں اب صرف چند گھنٹے ہی رہ گئے ہیں۔
دنیا بھر کی نظریں واشنگٹن پر جمی ہوئی ہیں۔ واشنگٹن سے سیاسی و معاشی تجزیہ کار عزیر یونس نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ جیتیں یا کملا ہیرس ، پاکستان کیساتھ امریکا کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، ڈونلڈ ٹرمپ اگر جیت گئے تو عمران کیلئے شائد ایک ٹوئٹ یا تشویش کا اظہا ر کرنے کے سوا کچھ نہیں کریں گے.
مشیر صدر بائیڈن برائے آرٹس، شاہد احمد خان نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت انتخابی عمل بہت ٹائٹ اور کلوز ہیں ، میلنگ بیلٹ اس الیکشن میں بہت بڑا عنصر ہے جس پر ٹرمپ کو ہمیشہ اعتراض رہا ہے۔ اس لئے کہ میلنگ بیلٹ ہمیشہ ڈیموکریٹس کی حمایت کرتے ہیں۔ہمیں بہت زیادہ امید ہے کہ کاملا ہیرس تاریخ رقم کریں گی اور امریکا کی صدر بنیں گی۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عزیر یونس نے پروگرام میں کہا کہ اس وقت یہ کہنا نا ممکن ہے کہ کون جیتے گا۔ کیوں ڈیٹا ہمیں یہ بتا رہا ہے کہ بالکل برابر ہے ۔