• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، نیب کا سابق ڈی جی ایم ڈی اے کے گھر پر چھاپہ، اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا

کراچی (نیوز ڈیسک)نیب نے سابق ڈی جی ایم ڈی اے (ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی) محمد سہیل کے گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ترجمان نیب کے مطابق کارروائی آمدن سے زائد اثاثوں اور ایم ڈی اے اسکیموں میں فنڈز کی خورد برد کی تحقیقات کے حوالے سے کی گئی۔گلشن اقبال میں محمد سہیل کے گھر کی تلاشی میں اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا۔ ریکارڈ میں بینک ریکارڈ، چیک بکس، واؤچرز، گاڑیوں کا ریکارڈ، الاٹمنٹ فائلز، جائیداد کے کاغذات، لیپ ٹاپ، کمپیوٹر اور دیگر ضروری دستاویزات شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید