• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتہ ہونے والوں میں ایک گھر کے 2 داماد اور گلی کا رہائشی نوجوان بھی شامل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلوچ کالونی کراچی ایڈمن سوسائٹی میں6منزلہ عمارت گرنے کے واقعے میں لاپتہ ہونے والوں میں ایک گھر کے 2داماد اور گلی کا رہائشی نوجوان بھی شامل ہے جو کہ پرانا گولیمار کے رہائشی اور ماربل کا کام کرتے ہیں اور گرنے والی عمارت میں ماربل پہنچانے آئے تھے کہ عمارت زمین بوس ہونے کے افسوسناک واقعے میں تاحال لاپتہ ہیں ، اس حوالے سے جائے وقوعہ پر موجود اسمٰعیل نامی شخص نے بتایا کہ لاپتہ ہونے والوں میں ان کے 2 داماد جبران اور عاصم جبکہ گلی کا رہائشی نوجوان عادل بھی شامل ہے۔
اہم خبریں سے مزید