• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آن لائن جوئے سے مبینہ منی لانڈرنگ، 195 ارب روپے کی وصولیوں پر مقدمہ، 18 افراد نامزد

اسلام آباد (زبیر قصوری) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے آن لائن جوئے کی مبینہ رقوم مقامی موبائل والٹس میں وصول کرنے، بینک کھاتوں سے گزارنے اور حوالہ ہنڈی کے ذریعے بیرونِ ملک منتقل کرنے کے الزام میں 18 افراد کے خلاف منی لانڈرنگ کا الگ مقدمہ درج کر لیا ہے۔ جنگ اور دی نیوز کو دستیاب ایف آئی آر کے مطابق 15 کمپنیوں سے منسلک کھاتوں میں 195 ارب 11 کروڑ روپے سے زائد کی وصولیاں درج ہیں۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کے تفتیشی افسر انسپکٹر سرور اصغر نے جنگ اور دی نیوز سے گفتگو میں مقدمے کے اندراج کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ رقوم کی وصولی اور منتقلی کا مبینہ طریقہ فیصل آباد میں درج 120 ارب روپے کے مقدمے سے ملتا جلتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید