• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مس یونیورس کا 75 واں مقابلہ، تاج کے پیچھے ملکیت کی جنگ، دھاندلی کے الزامات اور انتظامی بحران

کراچی(رفیق مانگٹ)مس یونیورس کا 75واں مقابلہ، تاج کے پیچھے ملکیت کی جنگ، دھاندلی کے الزامات اور انتظامی بحران،دنیا کے معروف حسن کے مقابلے مس یونیورس کا 75واں ایڈیشن متعدد تنازعات کی زد میں رہا۔ امریکی اخبار  کے مطابق پورٹو ریکو میں منعقدہ مقابلے میں 116 ممالک کی امیدواروں نے شرکت کی، تاہم اس بار توجہ حسن کے بجائے ادارے کی ملکیت، انتظامی لڑائیوں، دھاندلی کے الزامات اور امیدواروں کی حفاظت پر مرکوز رہی۔2015ء میں ڈونلڈ ٹرمپ نے مس یونیورس فروخت کیا، جس کے بعد یہ ادارہ مختلف کاروباری ہاتھوں سے ہوتا ہوا تھائی کمپنی JKN کے پاس پہنچا۔ مالی مشکلات کے باعث کمپنی نے 50 فیصد حصص میکسیکو کے ارب پتی راؤل روچا کانتو کو فروخت کردیے۔ اب تھائی فریق نوات اٹسارگریسل مشرقی جبکہ روچا کی کمپنی  مغربی حصے کے انتظام و ملکیت کا دعویٰ کرتی ہے۔ دونوں نے الگ ویب سائٹس اور متضاد اعلانات جاری کرکے ادارے کو عملی طور پر دو دھڑوں میں تقسیم کردیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید