• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

SBCA عمارت گرنے کی وجوہات کی مکمل تحقیقات کرے، وزیراعلیٰ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو ہدایت کی کہ "عمارت گرنے کی وجوہات کی مکمل تحقیقات کریں اور ذمہ داروں کی نشاندہی کرکے انہیں جوابدہ بنایا جائے،تمام متعلقہ ادارے صوبے بھر میں خستہ حال اور مخدوش عمارتوں کے حوالے سے مؤثر حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں،ترجمان وزیر اعلیٰ ہاوس کے مطابق مراد علی شاہ نےکراچی ایڈمنسٹریٹو سوسائٹی میں عمارت گرنے کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنے، امدادی کارروائیاں تیز کرنے اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور تمام متعلقہ اداروں کو قریبی رابطے اور باہمی تعاون کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت کی تاکہ امدادی کارروائیاں بلا تاخیر مکمل کی جا سکیں۔
اہم خبریں سے مزید