• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، ہر 15 میں سے ایک بچہ سانس کے انفیکشن کا شکار

کراچی (نیوز ڈیسک)پنجاب میں ہر 15 میں سے ایک بچہ سانس کے انفیکشن کا شکار،59ماہ تک کی عمر کے بچوں میں سانس کے انفیکشن کی مجموعی شرح 6.5فیصد ریکارڈ کی گئی، شیر خوار بچوں میں یہ شرح نسبتاً زیادہ ہے، اعداد و شمار کے مطابق 7سے 12ماہ کی عمر کے شیر خوار میں یہ شرح 9فی صد جبکہ 4سے 5سال کی عمر کے بچوں میں4فی صد رہی، 4سے 5سال کی عمر کے بچوں میں 4فی صد رہی، یہ انکشاف گیلپ پاکستان کی جانب سے محکمہ شماریات پنجاب کے "پنجاب ہیلتھ اینڈ پاپولیشن سروے 25-2024" (PHPS) کی بنیادی رپورٹ کے تجزیے میں کیا گیا ہے۔سروے تجزیے میں ماؤں کی عمر کے حوالے سے بھی فرق سامنے آیا ہے، 15 سے 24 سال کی عمر کی ماؤں کے متاثرہ بچوں کی شرح 8.6 فیصد جبکہ 35 سے 49 سال کی عمر کی ماؤں کے متاثرہ بچوں کی شرح 5.3 فیصد بتائی گئی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید