• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 منزلہ عمارت میں فنشنگ کا کام چل رہا تھا، مزدور کا بیان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بچ جانیوالے مزدور نے بتایا کہ گرنے والی 6منزلہ عمارت میں فنشنگ کا کام چل رہا تھا، جس وقت عمارت گری کچھ مزدور دوپہر کا کھانا کھانے اور لینے کیلئے عمارت سے باہر تھے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچ پل،کراچی ایڈمنسٹریشن کو آپریٹیو ہائوسنگ سوسائٹی (کے اے سی ایچ ایس )میں زیر تعمیر6 منزلہ عمارت گرنے کے دوران معجزانہ طور پر بچ جانے والے ایک مزدور نے بتایا کہ وہ عمارت کی چھٹی منزل پر فالسنگ کا کام کر رہے تھے ان کے 5 افراد ہیں جس میں سے ہم 2 افراد محفوظ رہے جبکہ دیگر 3 لاپتہ ہیں ، عمارت 6 منزلہ تھی جس میں فنشنگ کا کام چل رہا تھا جبکہ جائے وقوعہ پر موجود افراد کے مطابق گرنے والی عمارت مکمل طور پر تعمیر ہو چکی تھی جس میں فنشنگ کا کام آخری مراحل میں تھا اور عمارت میں بنائے گئے فلیٹوں میں رنگ و روغن ، ٹائل فکسنگ ، پلمبرنگ اور فالسنگ سمیت دیگر کام چل رہا تھا اور اس حوالے سے مزدور صبح 8 سے شام 5 بجے تک کام کرنے آتے تھےہ
اہم خبریں سے مزید