• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری اداروں کی نجکاری مزید تیز اور منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں، وزیراعظم

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ سرکاری اداروں کی نجکاری کا عمل مزید تیز کیا جائے اور تمام منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔ نجکاری کے لیے مزید خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی بھی نشاندہی کی جائے ،قانونی رکاوٹوں کو نجکاری کے عمل میں تاخیر کا سبب نہ بننے دیا جائے اور ان کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔وزیر اعظم نے یہ ہدایت اپنی زیر صدارت سرکاری ملکیتی اداروں اور املاک کی نجکاری کے عمل پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس کے دوران دی ۔وزیر اعظم نے کہا کہ غیر فعال سرکاری ملکیتی اداروں اور املاک کی نجکاری ملکی معیشت کی بہتری، قومی خزانے پر بوجھ کم کرنے اور معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے انتہائی اہم ہے۔

اہم خبریں سے مزید