• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمارت گرتے ہی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو ایکشن یاد آگیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہمیشہ کی طرح عمارت گرنے کی د یر تھی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو کارروائی کرنایاد آگیاایڈمن سوسائٹی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے زیرتعمیر12عمارتیں سیل کردیں واضح رہے شہر میں اس وقت مخدوش قرار دی گئی عمارتوں کی تعداد بھی 570 کے قریب ہےجب کوئی عمارت گرتی ہے انتظامیہ سمیت ایس بی سی اے اور سندھ حکومت کے تمام ادارے متحرک ہو جاتے ہیں بلندو بانگ دعوے شروع ہو جاتے ہیں کبھی چند ملازمین کو معطل بھی کر دیا جاتا ہے لیکن مستقبل میں ایسا کوئی حادثہ نہ ہو اس کے پلاننگ کئے بغیر چند دن بعد معاملات پرانی ڈگر پر چلنا شروع ہو جاتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید