• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان علماء کونسل کی دو روزہ بین المذاہب امن کانفرنس 14، 15 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگی

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر) پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام دو روزہ بین المذاہب امن کانفرنس 14اور 15دسمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی، جس میں مختلف مذاہب اور عقائد سے تعلق رکھنے والے مذہبی قائدین، رہنما اور دانشور شرکت کریں گے۔ کانفرنس کا بنیادی مقصد عالمی سطح پر امن کے قیام، جاری جنگوں کے خاتمے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مذہبی قیادت کے کردار کو مؤثر اور منظم بنانا ہے۔کانفرنس ایسے وقت میں منعقد ہو رہی ہے جب دنیا کے مختلف خطے جنگوں، مسلح تنازعات، عدم برداشت اور مذہبی و سماجی تقسیم جیسے سنگین چیلنجز سے دوچار ہیں۔ ایسے حالات میں مذہبی قیادت کا مشترکہ مؤقف اور امن کے لیے عملی کوششیں عالمی سطح پر مکالمے، مفاہمت اور بقائے باہمی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید