کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی کا اہم فیصلہ ،نارتھ ناظم آباد جمخانہ کے ممبران اور منتخب باڈی کو مکمل اختیار مل گیا کے ایم سی نے نارتھ ناظم آباد جمخانہ ٹرسٹ نامی ادارے کو ماننے سے انکار کر دیا اور ڈائریکٹر لینڈ کے ایم سی کے جاری کر دہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نارتھ ناظم آباد جمخانہ کے انتظامی امور میں نارتھ ناظم آباد جمخانہ ٹرسٹ کا کوئی کردار نہیں رہا ہے اور ممبران کی منتخب باڈی ہی اس کے نظام کو چلانے کا قانونی حق رکھتی ہے۔