• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ شفیق کے خلاف پریس کانفرنس منفی پراپیگنڈہ ہے ،چیمبر آف سمال ٹریڈرز

ملتان (سٹاف رپورٹر ) چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے مرکزی عہدیداران نے آل پاکستان انجمن تاجران کے چیئرمین خواجہ محمد شفیق کے خلاف مخالف تنظیم کے عہدے داروں کی پریس کانفرنس کو مسترد کرتے ہوئے اسے منفی پراپیگنڈہ قرار دیا ہے ، چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے عہدیداروں احتشام الحق،شیخ طاہر امجد،ظفر اقبال صدیقی،عزیز الرحمان انصاری، ملک طاہر ڈوگر،اصغر اکبر،خواجہ عمار یاسر،چوہدری یوسف انصاری،ارشد باجوہ،مرزا اعجاز علی،شاہد شکور،عاطف ریحان،میاں ظفر اقبال،عاشق بلوچ ،وسیم اسلم بٹ،ساجد رضوان جگنو،شہوار حسین،ایوب صدیقی،شیخ غلام مرتضی،سیف اللہ شیخ،سعید اللہ شیخ و دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شکست خوردہ عناصر نے نہ صرف اخلاقی گراوٹ کا مظاہرہ کیا  ، ان کے اس عمل سے تاجر برادری کی دل آزاری ہوئی ہے ،انہوں نے مزید کہاکہ خالد قریشی اور شیخ جاوید ہارے ہوئے مہرے ہیں ۔دریں اثناء تاجر رہنما خواجہ محمد شفیق کے اعزاز میں ان کی 55سالہ خدمات کے اعتراف میں تقریب پزیرائی آج 6نومبر بدھ کو پی سی کالونی عسکری بائی پاس روڈ پر مارکی میں 4سہ پہر منعقد ہو گی ،تقریب میں پاکستان بھر سے تاجر شریک ہوں گے تقریب کی صدارت مخدوم جاوید ہاشمی کریں گے اور قائمقام صدر پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کا ویڈیو پیغام بھی نشر کیا جائے گا ۔
ملتان سے مزید