ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر مریم خان سے پارلیمانی سیکرٹری ماحولیات کنول لیاقت نے ملاقات کی اور ملتان ڈویژن میں سموگ کی صورتحال، پلاسٹک بیگز پر پابندی بارے بات چیت کی۔ کمشنر مریم خان نے کہا کہ ملتان میں سموگ کی صورتحال باقی شہروں سے بہتر ہے۔ ائیر کوالٹی انڈکس کو بہتر بنانے کیلئے ہر شخص کو پودا لگانا ہوگا۔ کپاس کی باقیات، کوڑا کرکٹ کو جلانے سے روکنے کیلئے بھرپور آگاہی مہم چلائی گئی، اس موقع پر کنول لیاقت نے کہا کہ سموگ خاتمہ کیلئے کسانوں کو سپر سیڈر فراہم کیے گئے۔ علاوہ ازیں کمشنر مریم خان نے ڈی سی وسیم حامد کے ہمراہ تحصیل جلالپور پیر والا کا دورہ کیا اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں طبی سہولیات کی انسپکشن کی اسسٹنٹ کمشنر جلالپور پیر والہ مرزا راحیل بیگ نے بریفنگ دی۔ کمشنر مریم خان نے مریضوں سے ملاقات۔کی ادویات کا ریکارڈ چیک کیا۔