ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ملتان حافظ اللہ دتہ کاشف بوسن ایڈووکیٹ،حاجی محمد قاسم بوسن نےقائم مقام صدر پاکستان و چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سےملاقات کی ۔ ملاقات میں ملکی و علاقائی سیاسی صورتحال ہر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ حافظ اللہ دتہ کاشف بوسن اور حاجی محمد قاسم بوسن نے سید یوسف گیلانی سے اڈا بند بوسن پر پاسپورٹ آفس کے قیام کا مطالبہ کیا جس سے سید یوسف رضا گیلانی نے اتفاق کرتے ہوئے منظور کر لیا ۔