سرینگر (اے پی پی) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے معاشی ترقی اور خوشحالی کے دعوؤں کے برعکس مقبوضہ کشمیر میں بے روزگاری تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔ بے روزگاری کی شرح 18.3فیصد تک بڑھ گئی ہے جو کہ بھارت کے مقابلے میں دوگنا زیادہ ہے ۔ک تفصیلات کے مطابق باٹنی میں ڈاکٹریٹ کرنے والے مقصود احمد گنائی جیسے اعلیٰ تعلیم یافتہ کشمیری نوجوان اپنی بقا کے لیے سڑکوں پر جوس بیچنے پر مجبور ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقے میں کئی دہائیوں کی بدامنی کی وجہ سے معاشی بحران مزید بڑھ گیا ہے، جہاں تیس سال سے زائد عرصے سے بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف مزاحمت جاری ہے۔