کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 500 روپے فی تولہ کی کمی،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر فی اونس کی کمی سے 2742 ڈالر سے کم ہو کر 2737 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے،عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 500 روپے فی تولہ کی کمی سے 2 لاکھ 83 ہزار 200 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 42 ہزار 798 روپے ہو گئی ہے۔