کراچی (جنگ نیوز) امریکی صدارتی انتخابات 2024 کی سب سے بڑی نشریات گذشتہ روز ”جیونیوز“ پر رات گئے تک جاری رہی۔ ٹیلی ویژن کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی جیو کے ناظرین نے بڑی تعداد میں امریکی انتخابات کی لمحہ بہ لمحہ خبروں کو دیکھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کی انتخابی مہم، ووٹرز کی رائے، الیکشن کی گہما گہمی کے حوالے سے تمام دِن تجزیئے اور تبصرے بھی پیش کئے گئے۔ دوسری طرف اس وقت کس اُمیدوار کا پلڑا سب سے زیادہ بھاری ہے۔ اسی حوالے سے ”جیونیوز“ نے اپنی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا ہینڈلز پر بھی امریکی انتخابات کے حوالے سے ”جیو پول“ نصب کیا تھا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے حصہ لیا اور اپنی رائے دی۔