• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دریائے سندھ بچاؤ تحریک کے احتجاج کی تیاری کی جائے، سردار عبدالرحیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے فنکشنل لیگ کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع اور تعلقہ کے عہدیداران کو ہدایت کی ہے کہ 17 نومبر کو دریائے سندھ بچاؤ تحریک کی جانب سے اعلان کردہ احتجاج کے سلسلے میں اپنی تیاریاں شروع کردیں ، احتجاج کو کامیاب بنانے کے لیے فنکشنل لیگ کے ضلعی اور تحصیل کے ذمہ دار اور کارکنان گھر گھر جاکر عوام کو دریائے سندھ کو بچانے کے لیے آگاہی دیں اور انہیں 17 نومبر کو ہونے والے احتجاج میں بھرپور شرکت کرنے کی دعوت دیں ،انھوں نےمزید کہا کہ دریائے سندھ سندھ کی زندگی اور خوشحالی کی شہ رگ ہے جس پر صدر آصف علی زرداری اور وفاقی حکومت ارسا قوانین میں غیر آئینی ترامیم کرکے قبضہ کرنا چاہتی ہے اور 6 غیر قانونی کینال نکالنا چاہتی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید