• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی میں منگل کو بھی وزراء غائب رہے؛ ڈپٹی اسپیکر کا اظہار ناراضی

اسلام آباد( رانا غلام قادر ) قومی اسمبلی میں منگل کے روز بھی وزراء غائب رہے جس پر اپو زیشن نے تنقید کی اور ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے بھی اظہار ناراضگی کیا۔ اور کہا کہ توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دینے کیلئے حکومت کی جانب سے کوئی نہیں، اس کا سخت نو ٹس لیا جا تا ہے ، پی ٹی آئی منحرف ایم این اےاورنگزیب کھچی کی تقریر کے دوران اپوزیشن کے لوٹا لوٹا کے نعرے ، اللہ تعالیٰ مجھے تباہ و برباد کرے اگر میں نے ایک روپیہ بھی لیا ہو، اورنگزیب کھچی کی وضاحت ،قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو ڈپٹی سپیکر نے پیپلز پارٹی کی ایم این اے سحر کا مران کا توجہ دلاؤ نوٹس لیا ۔ یہ توجہ دلاؤ نو ٹس پاکستانی عدلیہ کا دنیا کے 142ممالک کی فہرست میں 129واں نمبر اانے سے متعلق تھا۔ ڈپٹی سپیکر نے وزراء کی عدم موجودگی کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ حسب روایت کوئی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی حکومت کی طرف سے آئے ہیں جو توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیں گے۔ ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ اس کا سخت نوٹس لیا جاتا ہے۔ دوسر اتوجہ دلاؤنو ٹس جے یو آئی ف کی ایم این اے عالیہ کا مران کا پی آئی اے کے کئی جہازوں کو گراؤند کرنے سے متعلق تھا۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ اس کا بھی جواب دینے والا کوئی نہیں ہے لھذا اسے بھی موخر کردیتے ہیں۔ اس دوران اپو زیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب خان نے نکتہ اعتراض پر بات کرنے کی اجا زت مانگی۔ عمر ایوب خان نے وزراء کی عدم موجودگی پر تنقید کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر سے مخاطب ہوتے ہوئےکہا کہ آج حکومتی بنچوں کےحالات دیکھ لیں۔ کل جب یہاں جھرلو اور ڈنڈاچلا ہوا تھا تو وزہر اعظم سمیت تمام وزراء لائن حاضر تھے۔
اہم خبریں سے مزید